وزیرِ اعظم شہباز شریف آج منگلہ ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

215

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج پیر کو منگلہ ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ریفربشمنٹ کے بعد فعال یونٹس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔