شنگھائی الیکٹرک کے پہلے 660 میگاواٹ یونٹ پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

140

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تھر میں شنگھائی الیکٹرک کے پہلے660 میگاواٹ یونٹ 1,320 میگاواٹ تھر کول پر مبنی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، 660 میگاواٹ ایک اور یونٹ بھی(آج) پیر (5 دسمبر) نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا، دونوں یونٹس قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وسائل سے کم لاگت بجلی کے اضافے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اقدام کا ثمر ہے۔ شنگھائی الیکٹرک صوبہ سندھ کے صحرائے تھر کول بلاک ون میں 2660 میگاواٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا اسپانسر ہے۔