مراکش فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی

211

دوحہ۔6دسمبر (اے پی پی):مراکش فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی۔ منگل کو دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے سابق عالمی چیمپئن سپین کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ مراکش سے قبل فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی افریقی ممالک کی ٹیموں میں کیمرون، سینی گال اور گھانا شامل ہیں۔ کیمرون نے 1990ء ، سینیگال 2002ء اور گھانا نے 2010ء میں کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔