ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

90

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.42فیصد رہی۔بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6ہزار708 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.42فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق جبکہ35مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران451 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح1.12 فیصد رہی ۔ اسی طرح لاہو ر میں457ٹیسٹوں میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح0.88فیصد رہی

، اسلام آباد میں615ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 0.16فیصد رہی اور ملتان میں89ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں شرح1.12فیصد رہی اور کراچی میں 360ٹیسٹوں میں سے 9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 2.50فیصد رہی۔