وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس ، ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

245
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔