وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بالی میں بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکوویک سے ملاقات

224
بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکوویک

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر بالی میں بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکوویک سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کوہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی وسعت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔