ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

91

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.28فیصد رہی۔

جمعہ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6ہزار442 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے18 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.28فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سےایک مریض جاں بحق ہواجبکہ25مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران446 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح0.45 فیصد رہی ۔

اسی طرح لاہو ر میں1073ٹیسٹوں میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح0.65فیصد رہی ، اسلام آباد میں315ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح 0.63فیصد رہی اورکراچی میں486ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.21فیصد رہی۔