سیکرٹری جنرل او آئی سی کا دورہ ، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان اور نائیجر کے مستقل نمائندوں کی او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن کے طور پر وزارت خارجہ آمد، سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا

241
سیکرٹری جنرل او آئی سی کا دورہ ، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان اور نائیجر کے مستقل نمائندوں کی او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن کے طور پر وزارت خارجہ آمد، سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر سلطنت سعودی عریبیہ، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ نائیجر کے مستقل نمائندوں نے او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن کے طور پر وزارت خارجہ کا دورہ کیا ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے معزز اراکین کا استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور او آئی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔