اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ اپنے وفد کے ہمراہ (آج) پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے ملاقات کریں گے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔