وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کوئٹہ پہنچ گئے

291
Khawaja Asif

کوئٹہ۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم کمشنر کوٹئہ سہیل الرحمن بلوچ ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے درمیان ملاقات میں صوبہ میں موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ صوبہ بلوچستان ترقی کی راہ میں گامزن ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع بطور گیسٹ سپیکر نیشنل ورک شاپ میں شرکت کریں گے۔