ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.18 فیصد رہی، این آئی ایچ

210
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔سوموار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سےصرف 9 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.18 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہکورونا سے متاثرہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔