پاکستان کی چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

262
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔