ایک پاگل ملک میں فساد،انتشار اورافراتفری چاہتا ہےتاکہ ملک میں معاشی استحکام نہ آسکے،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاعمران خان کےبیان پر ردعمل

176
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک پاگل ملک میں فساد، انتشار اور افرا تفری چاہتا ہے تاکہ ملک میں معاشی استحکام نہ آ سکے،عمران صاحب "ایمپائر” تو نیوٹرل ہوتے ہیں جنہیں آپ جانور کہتے ہیں ،

حالات ملک کے نہیں عمران خان کے بہت خراب ہیں کیونکہ بیساکھیاں ٹوٹ چکی ہیں، آپ کو حیرت اس لئے ہے کیونکہ ادارے آپ کی گھٹیا سیاست کا حصہ نہیں بن رہے۔پیر کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق نااہل توشہ خانہ چور عادت سے مجبور اداروں کو اپنی گھٹیا سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔

الیکشن کمشن اور عدلیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کے چور سے حساب لے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو عادت سے مجبور آوازیں نہ دیں۔تاجر اور کاروباری برادری اور کسان جانتے ہیں کہ ملک آپ کی معاشی تباہی کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔

عمران خان ایک پاگل شخص ہے جو پورے پاکستان کو بھی پاگل سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو جس دیوالیہ پن کی طرف لے کے جا رہے تھے، ہم ملک کو وہاں سے واپس لا رہے ہیں۔

عمران خان کی ذمہ داری صرف ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ، رشوت میں لی زمین، چوری شدہ ہیرے، توشہ خانہ کی لوٹ مار اور فارن فنڈنگ کا جواب دے۔عمران خان کی ذمہ داری ہے کے چار سال کی معاشی تباہی ، بے روزگاری ، مہنگائی اور چوری کا جواب دیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان روئیں چیخیں یا پیٹیں اب ادارے آپ کی سازشی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں بنیں گے۔