اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد ذوالقرنین اور شہباز احمد تبسم کی بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد/راولپنڈی میں تقرری کی منظوری دے دی۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ تقرریاں سینٹرل لا آفیسرز آرڈیننس 1970 کے سیکشن 2(1) کے تحت کی گئیں۔