موٹر ویز کی تعمیر، میاں شہباز شریف کے پاس میاں نواز شریف وژن ہے،امین الحق

172
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق

حیدرآباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے پاس میاں نواز شریف کی طرح ایک وژن ہے اسی لیے انہوں نے ملک کو ترقی دینے کے لیے موٹر ویز تعمیر کرائیں یہ وژن ہی تھا کہ ماس ٹرانزٹ کا آغاز کیا جس پر مخالفین نے جنگلہ بس کا نام دیا اور بعد میں وہی اس منصوبہ کو اختیار کرنے پر مجبور ہو ئے

حیدرآباد میں موٹر وے ایم6کے سنگ بنیاد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھ کر میاں شہباز شریف نے ایک مستحسن کام کیا ہے تاہم موٹر سے ایم 9کے حوالہ سے کراچی و حیدرآباد ہی نہیں یہاں سے سفر کرنے والوں کو شکایات ہیں یہ بین الاقوامی تو کیا ملکی معیار کا بھی تعمیر نہیں ہوا ہے یہاں موٹر سائیکل سے لیکر رکشہ سب چلتے ہیں ہمیں ایک نیا موٹر وے دیا جائے یا اسکا معیار بہتربنایا جائے

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ایئر پورٹ کو بھی فنکشنل کیا جائے اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر جو اعلان کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا اب اضافی رقم کے ساتھ یہ ترقیاتی فنڈ دیا جائے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدرآباد کے لیے2ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا جس کا نصف سندھ حکومت ادا کرے گی ۔