حکومت بل اینڈمیلنڈا گیٹس فائونڈیشن کےساتھ کام جاری رکھے گی،مسلسل تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ٹویٹ

128

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے کہ کوئی بھی بچہ پولیو جیسے خطرناک وائرس کاشکار نہ ہو۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ شب ان کی بل گیٹس کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ انسداد پولیو کے لئے بل گیٹس کے مسلسل تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔