ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14کیس رپورٹ

123
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14کیس رپورٹ ہوئے اور کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار 702کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے14افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.25 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ کورونا سے متاثرہ 33 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔