آٹھ برس گذرنےکےباوجودہم سانحہ اےپی ایس کونہیں بھول سکے،سانحہ کےشہدا نےپوری قوم کودہشت گردی کیخلاف متحدکیا،وفاقی وزیراطلاعات کاسانحہ اےپی ایس کےشہداکی آٹھویں برسی پرپیغام

170
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹھ برس گذرنے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید

کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔ جمعہ کو سانحہ اے پی ایس کے شہداءکی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔