فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، فرنچ کوچ

288
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

دوحہ۔16دسمبر (اے پی پی): فٹ بال کی دفاعی چیمپئن فرانس ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا ہے کہ فائنل میں دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن کے لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کا شمار دنیائے فٹ بال کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف کانٹے دار مقابلہ ہوگا جس کے لئے ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی کا بھرپور مقابلہ کریں گے جو کہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔54 سالہ فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ فائنل میں پہنچنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں اور اب تمام تر توجہ ٹائٹل کےکامیاب دفاع پر مرکوز ہے۔ فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میری ٹیم ارجنٹائن ٹیم کے کپتان اور کی کھلاڑی جو بہت ہی شاندار فارم میں ہیں لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی بھر پورکوشش کرے گی۔ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی لیونل میسی شاندار فارم میں ہے، 4 سال پہلے چیزیں مختلف تھیں جب لیونل میسی سینٹر فارورڈ کے طور پر کھیلتے تھے۔

فرنچ فٹ بال ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ لیونل میسی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے لہٰذا ہم میسی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنا بہت ہی زبردست ہے تاہم سیمی فائنل میں جیت آسان نہیں تھی۔واضح رہے کہ ارجنٹائن

کی ٹیم چھٹی مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ وہ دو مرتبہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل حاصل کر چکی ہے۔ دفاعی چیمپئن فرانس بھی دو مرتبہ میگا ایونٹ جیت چکی ہے یوں رواں میگا ایونٹ میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022کا فائنل 18دسمبر بروز اتوار کو فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔