مسلم لیگ ورکرز کنونشنز آج قصور، شیخوپورہ اور سوات میں ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

125
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن آج (جمعہ) قصور، شیخوپورہ اور سوات میں ہوں گے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان چلڈرن پارک، کھڈیاں خاص، قصور میں سہہ پہر 3 بجے، میاں جاوید لطیف چِٹّی کوٹھی، شیخوپورہ میں سہہ پہر 4 بجے اور امیر مقام سوات میں سہہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر کنونشنز سے خطاب کریں گے۔