گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے30نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

120
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے30کیس رپورٹ ہوئے اور کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جمعہ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6ہزار23کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے30افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.50 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔