31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںسعودی عرب کی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے ہر ممکن سطح...

سعودی عرب کی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے ہر ممکن سطح پر سہولتیں پیدا کر رہی ہے ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

- Advertisement -

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اورچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے ہر ممکن سطح پر سہولتیں پیدا کر رہی ہے ،اس بارے پاکستان سعودی عرب سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال حجاج کرام کیلئے مزید سہولتوں میں اضافہ ہو گا ۔حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہا کہ حج و عمرہ ایک مقدس عبادت ہے ، سعودی عرب کی حکومت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی سرپرستی میں حجاج اور زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، سعودی عرب کی حکومت نے جس طرح عمرہ ویزہ کو آسان کیا ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے ،ہر مسلمان سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی خدمات کو قابل قدر انداز میں دیکھتا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کے باوجود حج کا معطل نہ ہونا سعودی عرب کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے جس پر پورا عالم اسلام سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے جو حجاج کرام کیلئے گزشتہ سال انتظامات کیے اس پر وزیر اعظم محمدشہباز شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج آرگنائزیشنز اور حجاج اور زائرین کیلئے تمام مثبت اقدامات میں حکومت کا تعاون جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=342194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں