ویمنز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

140
نیوزی لینڈ
متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ویلنگٹن۔21دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام ویمنز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16واں ایڈیشن23 دسمبر بروز جمعہ سے نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں آکلینڈ ،کینٹربری ،سنٹرل ڈسٹریکٹس ،ناردرن ڈسٹریکٹس ، اوٹاگو اور ویلنگٹن کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔

ویلنگٹن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11فروری 2023 کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ ناردرن ڈسٹریکٹس اور کینٹربری کی ٹیموں کے درمیان بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی کے مقام پر کھیلا جائےگا۔