وفاقی وزیر داخلہ کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

126

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی پرسکیورٹی فورسز کومبارک باد پیش کرتے ہین، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کے ہیرو اورمحسن ہیں۔ہمیں ان کی شجاعت پرفخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ2014 کے جذبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان کی سنگین صورتحال پر بھی توجہ دیں۔وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔\932