وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارسے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

137

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارسے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کےدرمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔