وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں وفاقی وزرا اور حکام کا وفد کوئٹہ پہنچ گیا

56
Defense Minister
Defense Minister

کوئٹہ۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں وفاقی وزرا اور حکام کا وفد کوئٹہ پہنچ گیا ہے ۔وفد میں وفاقی وزرا مولانا عبدالواسع ، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، قمرالزماں کائرہ مصدق ملک اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں ۔صوبائی وزرا زمرک خان اچکزئی، میر محمد خان لہڑی ،سینٹر منظور کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم اور کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان نے وفد کا استقبال کیا ۔

وفاقی وفد اپنے دورے کے دوران توانائی کی بچت کی حکمت عملی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے گا ۔وفد کو وفاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی ۔زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کا وفد بھی وفاقی وفد سے ملاقات کرے گا۔