وزيراعظم شہباز شریف خیرپور پہنچ گئے، سیلاب متاثرین اور سیلابی پانی کی نكاسی بارے بریفنگ لیں گے

55

سکھر ۔21دسمبر (اے پی پی):وزيراعظم شہباز شریف خیرپور پہنچ گئے، سیلاب متاثرین اور سیلابی پانی کی نكاسی بارے بریفنگ دی جائے گی ۔

وزيراعظم شہباز ہیلی کاپٹر سے خیر پور کے قریب کوٹڈیجی پیر گڈو پہنچے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سید قائم علی شاہ ان کے ہمراہ ہیں۔

وزيراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔ وزيراعظم کو ڈپٹی کمشنر خیر پور بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر شہر بھر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔