ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19کیس رپورٹ ،24 مریضوں کی حالت تشویشناک

80
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 423کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24گھنٹوں کے دوران کیے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت شرح کے حوالے سےراولپنڈی میں 121 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں شرح 0.83 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں444 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.23 فیصد رہی، لاہور میں812 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.25 فیصد رہی، پشاور میں 498 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.80فیصد رہی، مردان میں 272 ٹیسٹ کئے جس میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.37 فیصد رہی ۔