ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ ،25 مریضوں کی حالت تشویش ناک

185
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار65کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔