اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کےجوان عدیل حسین نے دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام آباد کو بہت بڑے حادثے سے بچا لیا۔
جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلاشبہ ہماری پولیس کےجوانوں کی قوم کی حفاظت کی خاطر قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں پاکستانی قوم کےحوصلے پست کرنےمیں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔