ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ ،16 مریضوں کی حالت تشویش ناک

155
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار749کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.40فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 16مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔