وزیراعظم شہباز شریف ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے

140

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چشمہ رائٹ بینک کینال کی بحالی ،چشمہ رائٹ بینک کینال لفٹ کم گریوٹی اور چشمہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم ٹانک زام ڈیم کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عبدل خیل 132 کے وی اور بند کورائی 132کے وی گرڈ اسٹیشنز کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم سی پیک کے مغربی روٹ/موٹروے یارک- سگو سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران پیزو سے ٹانک روڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس کی بحال،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ حال سڑکوں کی بحالی کے کام کا افتتاح بھی ہو گا۔وزیراعظم گومل یونیورسٹی پہاڑ پور کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اس حوالے سے ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔