صدر ڈاکٹرعارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی

148
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے رجسٹریشن (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بل کی مدد سے رجسٹریشن ایکٹ ، 1908 ء کے سیکشن 17 میں ترامیم کی گئی ہیں۔صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔