یونائیٹڈ ٹینس کپ،یونان،سوئٹزرلینڈ،امریکا،برطانیہ،اٹلی اور فرانس کا فاتحانہ آغاز

241
Tennis Championship
Tennis Championship

میلبورن۔30دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں شروع ہونے والے یونائیٹڈ کپ میں یونان،سوئٹزرلینڈ،امریکا،برطانیہ،اٹلی اور فرانس کا فاتحانہ آغازکردیا۔یونان کی ٹیم نے ابتدائی میچ میں بلغاریہ کو ،سوئٹزرلینڈکی ٹیم نے قزاخستان کو،امریکا کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کی ٹیم کو ،برطانیہ کی ٹیم نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو ،اٹلی کی ٹیم نے حریف برازیلین ٹیم کو اور فرانس کی ٹیم نے ارجنٹائن کی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں 18 ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں یونان کی ٹیم نے حریف بلغاریہ کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دی ،گروپ بی کے ابتدائی میچز میں سوئٹزرلینڈکی ٹیم نے قزاخستان کو0-2 سے ہرایا،گروپ سی میں امریکا کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کی ٹیم کو 1-4 سے مات دی ،گروپ ڈی میں برطانیہ کی ٹیم نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو با آسانی 0-2 سے پچھاڑ دیا،گروپ ای میں اٹلی کی ٹیم نے حریف برازیلین ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین میچز سے شکست دی اور اسی طرح فرانس کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا ہے۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ارینا پرتھ میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 8 جنوری 2023کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا