کوہاٹ ٹنل کے قریب کیری وین اور ڈمپرمیں تصادم، 7افراد جا ں بحق ، 5 زخمی

267

پشاور۔2جنوری (اے پی پی):درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب کیری وین اور ڈمپرکےدرمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد جا ں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کوہاٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال شینی کلے درہ آدم خیل منتقل کر دیا ہے۔