پولیو ورکرز نے مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی، عبدالقادر پٹیل

152
عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز نے مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پولیو ورکرز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی اور سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں بھی پولیو ورکرز کا کردار اہم ہے۔