اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے مریم نوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیرنائب صدر اورچیف آرگنائزرمقررہونے پرمبارکباد دی ہے۔
منگل کو وزیرخزانہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کی مشاورت سے پارٹی کے صدرمحمد شہباز شریف کی جانب سے مریم نوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزرمقررہونے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات اورتمناوں کا اظہارکیا۔