پاکستان علما کونسل کی خانیوال میں قومی سلامتی کے ادارے کے افسران پر حملے کی مذمت

246

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے خانیوال میں قومی سلامتی کے ادارے کے افسران پر حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان علما کونسل کے مطابق کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، محمد شفیع قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل، مولانا اکبر قاسمی اور مولانا اسعد زکریا قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان علما کونسل شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کے لئے ہر لمحہ ریاست پاکستان اور پاکستان کے سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔