قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹرسرفرازاحمد نے بائیسویں نصف سنچری داغ دی

199
سرفراز احمد

کراچی۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری داغ دی ، کیویز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی جاری سیریز میں یہ ان کی یکے بعد دیگرے چوتھی نصف سنچری ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو سرفرازاحمد نے دوسری اننگز میں ایک اور نصف سنچری بناڈالی۔انہوں نے 102 منٹ میں 62 گیندوں کا سامنا کیااور 6 چوکے لگائے۔انہوں نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی 78 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔35 سالہ کرکٹر سرفراز احمد تقریبا چارسال بعد پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے تھے۔ وہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم سیریز کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 86 اور دوسری اننگز میں 53 رنز بنائے تھے۔سرفرازاحمد کایہ 51 واںٹیسٹ میچ ہے، وہ ابتک 3 سنچری اور 21 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 112 رنز ہے، انہوں نے 89 اننگز میں 2874 رنز بنائے ہیں اور وہ 13 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہے ہیں۔وکٹ کیپنگ میں انہوں نے 150 کیچ اور21 سٹیمپ آئوٹ کئے ہیں۔