سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے می سرمایہ کاری 2030 تک 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی،رپورٹ

161

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت 2015 سے 2030 تک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ قابل تجدید توانائی پر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت مالی سال 2015 اور مالی سال 2030 کے درمیان کل سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر ہے جس میں سے 27.4 ارب ڈالر کے حامل منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں بجلی کی پیداوار، کوئلے کی مائننگ اور ٹرانسمیشن لائنز) شامل ہیں اور یہ 76فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں، جبکہ اس میں تقریبا 11 گیگا واٹ کے پاور جنریشن پروجیکٹس (جیواشم ایندھن اور قابل تجدید ذرائع دونوں) شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک تقریبا 5,520 میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ان میں سے نصف سے زیادہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ہیں۔