اقوام متحدہ۔10جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں سرحد پار امدادی میکانزم کی مدت میں 10جولائی تک توسیع کی منظوری دے دی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز شام میں سرحد پار امدادی میکانزم کو مزید 6ماہ کے لیے بڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔قرارداد کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو 10 جون تک شام کے انسانی ضروریات پر ایک خصوصی رپورٹ جاری کرنا ہے۔