اماراتی شہری سے 2 لاکھ11ہزار نشہ آور گولیاں بر آمد

119

ریاض ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی البتھا پورٹ پر سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اماراتی شہری سے نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو ایک نجی منی ٹرک کے ڈرائیور نے کاغذات چیک کروائے تو سکیورٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر گاڑی کی مکمل سکینگ کی اس دوران گاڑی سے 2لاکھ 11ہزار ممنوعہ نشہ آور گولیاں ایمتھا مائن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا