سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

94
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

ریاض ۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔سعودی حج اور عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ وہ عازمین حج کو اُسی تعداد کے ساتھ خوش آمدید کہے گا جو کووڈ-19 وبائی امراض کے پھیلنے سے پہلے تھے۔ وزیر توفیق الربیعہ نےکہا کہ حجاج کی تعداد کسی عمر کی حد کے بغیر، وبائی مرض سے پہلے کی طرح واپس آجائے گی۔

دنیا بھر کے حج مشنز کو سعودی عرب میں خدمات فراہم کرنے کے لیے کسی بھی مجاز کمپنی سے اتفاق کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر، ہم نے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حاجیوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نسک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔سعودی عرب نے کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں حجاج کی تعداد میں خاطر خواہ کمی کر دی تھی۔