اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم سوات کے عہدیدار فاروق خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔