- Advertisement -
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی رہائش گاہ گئے اور انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء محمد اکرم درانی سے ان کی والدہ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے ان کی دادی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کے لئے بہت بڑے صدمے سے تعبیر کیا اور اس پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب، بلندی درجات اور سوگواران کے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345857
- Advertisement -