وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے

121
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےاور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔