اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ترجمان وزارت خارجہ نےبھارتی میڈیا میں رپورٹس کے حوالے سے کہاہے کہ ہم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں ،ہم اس کے وقت اور اس کے اٹھائے جانے کے انداز پر حیران ہیں۔ہمارے مشنز پر آنے والے افراد کے ساتھ بدسلوکی پر زیروٹالرنس ہے۔
جمعرات کو بھارتی میڈیا میں رپورٹس کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں، وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاہے کہ ہم تمام ویزا اور قونصلر درخواست دہندگان کے ساتھ مناسب آداب اور برتاؤ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارے تمام سفارتی عملے کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو پیشہ ورانہ انداز میں چلائیں۔
انہوں نے کہاہے کہ ہم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں ،ہم اس کے وقت اور اس کے اٹھائے جانے کے انداز پر حیران ہیں۔ تمام عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مضبوط میکانزم موجود ہیں ،ہمارے مشنز پر آنے والے افراد کے ساتھ بدسلوکی پر زیروٹالرنس ہے۔