کوالالمپور۔13جنوری (اے پی پی):چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور فورتھ سیڈڈچن یوفی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ چین کی چن یوفی ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی بیڈ منٹن سٹار کیرولینا مارین کو شکست دی۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔ملائیشیا کے پوترا انڈور سٹیڈیم،آسیاٹاایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل میچ میں چینی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ چن یوفی نے حریف ہسپانوی بیڈ منٹن کھلاڑی کیرولینا مارین با آسنی 0-2 سیٹس میں شکست دی۔
چن یوفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سپین کی کیرولینا مارین کو 18-21 اور 19-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔