عبدالطیف آفریدی کاقتل قابل مذمت ، خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہے، امن وامان کی صورتحال الارمنگ ہے ،خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔ پیر کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کے …

وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہے، امن وامان کی صورتحال الارمنگ ہے ،خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔

پیر کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کے لرزہ خیز قتل کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے ، پشاور ہائی کورٹ بارکے اندریہ واقعہ ہونا امن وامان کی سنگینی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہیمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ، ایک دن میں راولپنڈی اور پشاور میں دو وکیلوں کو نشانہ بنایاگیا، دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور پنجاب دونوں کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے پہلے بھی متعدد مرتبہ آگاہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لالہ عبدالطیف آفریدی آئین ، جمہوریت اور مظلوم انسانوں کے وکیل تھے ،بہادری اور جرات سے سچ بولنا ان کا شیوہ اور تعارف رہا ،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرعطا کرے۔ آمین