ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ارکان کو اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

74
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی متاثرہ ملازمین کی بحالی کیلئے احکامات اورسفارشات پرعمل درآمد کی رولنگ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ارکان قومی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق اراکین پارلیمان کو 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، جن ارکان نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ فوری طور پر اپنے گوشوارے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کی رکنیت معطل رہے گی۔